زعفران شاہ بابر
زیارت میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے 4 جون 2025 کو مقامی قبائل کی 1 لاکھ 77 ہزار ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر محکمہ جنگلات کو الاٹ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی نے اس اہم مسئلے پر 20 جولائی کو ڈگری کالج ہال زیارت میں نمائندہ اولسی جرگہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں تمام سیاسی، قبائلی، مذہبی اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم اپنی زمینوں کے دفاع کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری احتجاج کرے گی اور ضلع کے تمام رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اس جرگے میں شریک ہو کر یکجا ہو کر مسئلے کا حل تلاش کریں۔
78