زعفران شاہ بابر
بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن (BSA) کے اعلیٰ وفد نے وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ درانی سے ملاقات کی جس میں PSU الاؤنس، نئی یونیفارم پے پالیسی اور ملازمین کی تنخواہوں میں مساوات کے اہم مسائل اٹھائے گئے۔ وفد نے بلوچستان جامعات کے بجٹ میں اضافے پر وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے کا مسئلہ بھی اجاگر کیا۔ وزیر تعلیم نے بیوٹمز اساتذہ اور عملے کے کردار کو سراہتے ہوئے مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔