Home Latest News تحقیق کا فروغ: تربت یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 22 واں اجلاس

تحقیق کا فروغ: تربت یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 22 واں اجلاس

0 comments 72 views

تربت (اسٹاف رپورٹر) — یونیورسٹی آف تربت میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) کا 22 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گریجویٹ سطح پر تحقیقی سرگرمیوں کے معیار اور مؤثریت کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس کے آغاز میں وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق کسی بھی جامعہ کی علمی پہچان اور ترقی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے فیکلٹی اور ریسرچ اسکالرز کو معیاری تحقیق کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے اور ریسرچ کلچر کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر وسیم برکت نے اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا پیش کیا، جس میں مختلف تحقیقی پروگراموں

کے سائناپسز (Synopsis)، تھیسس، جائزہ رپورٹس اور وائوا کے مراحل شامل تھے۔ بورڈ کے ارکان نے تمام نکات کا ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی رہنما اصولوں کے تحت تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی باقاعدہ منظوری دی۔

اس اجلاس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرز کے علاوہ گورنمنٹ شہید ایوب بلیڈی کالج تربت کے پرنسپل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تعلیمی بہتری کے لیے کئی مفید تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

وائس چانسلر نے شرکاء کی بھرپور شرکت اور سنجیدہ مشاورت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

About Us

ReporterQuetta is a trusted news agency based in Quetta, Pakistan, delivering accurate and timely local, national, and international news. Stay informed with the latest updates, stories, and insights from Balochistan and beyond.

Editors' Picks

Newsletter

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

All Right Reserved. Designed by © STACKNOVA

Open chat
Reporter Quetta
Hello
Can we help you?